: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکی داعش اور دہشت گردی جیسے ناسور کی مذمت وتردیدمیں پہل رہی ہے : مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نئی دہلی،6اپریل (یو این آئی)اسلام امن وآشتی کا علمبردار اورپوری بنی نوع انسان کی فلاح وبہبود کا خواہاں ہے، اسلام اخوت بھائی چارہ کی تعلیم دیتا ہے ، اس کا دہشت گردی اورتخریبی واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے، آج پوری دنیا میں عالم اسلام کے خلاف سازشیں ہورہی ہے، ایسے میں ہمیں متحدہوکر ان سازشوں کو ناکام بنانے کی
ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار امام حرم فضیلۃ الشیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب حفظہ اللہ نے گذشتہ کل اوکھلا اہل حدیث کمپلکس میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیراہتمام منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امام کعبہ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب حفظہ اللہ نے خادم حرمین شریفین کی طرف سے جملہ حاضرین کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہل حدیث کمپلیکس میں آمد میرے لئے باعث مسرت ہے ، اس پرمیں اللہ رب العزت کا بے پناہ شکر ادا کرتا ہوں۔